اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سچن ٹنڈولکر جھیل ڈل میں شکارہ سواری سے لطف اندوز ہوئے - سچن ٹنڈولکر

Sachin Enjoyed Shikara Ride ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر نے جمعرات کے روز اپنی اہلیہ انجیلی اور بیٹی سارا ٹنڈولکر کے ہمراہ جھیل ڈل میں شکارہ سواری کی۔ اس موقع پر جھیل ڈل کے کناروں پر موجود سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے سچن ٹنڈولکر کا استقبال کیا۔

Sachin Tendulkar and Family Enjoy a Shikara Ride in dal lake srinagar
سچن ٹنڈولکر جھیل ڈل میں شکارہ سواری سے لطف اندوز ہوئے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 10:55 PM IST

سچن ٹنڈولکر جھیل ڈل میں شکارہ سواری سے لطف اندوز ہوئے

سرینگر(جموں و کشمیر): وادی کشمیر کے دورے پر آئے ملک کے نامور سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے جمعرات کو یہاں شہری آفاق جھیل ڈل میں شکارہ سواری سے لطف اندوز ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ سچن ٹنڈولکر اپنی اہلیہ انجیلی ٹنڈولکر اور بیٹی سارا ٹنڈولکر کے ہمراہ جمعرات کے روز سرینگر پہنچے اور جھیل ڈل میں شکارہ سواری کی۔


معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر جھیل ڈل کے کناروں پر موجود سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے سچن ٹنڈولکر کا استقبال کیا۔نامہ نگار کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سچن ٹنڈولکر نے کہا :”کشمیر کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔“


بتادیں کہ سچن ٹنڈولکر اپنے اہلخانہ سمیت گذشتہ چند دنوں سے کشمیر کی سیر پر ہیں۔انہوں نے دورے کے دوران جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چرسو اونتی پورہ میں قائم ایک کرکٹ بیٹ منی فیکچرنگ فیکٹری کا دورہ بھی کیا اور زعفران کی کاشتکاری کے لئے مشہور قصبہ پانپور پہنچے اور وہاں کشمیری قہوہ نوش کیا۔بدھ کے روز سچن ٹنڈولکر کمان سیتو اوڑی گئے اور وہاں پر فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔وہیں گلمرگ میں سچن نے سنو بائیک سواری بھی کی۔

مزید پڑھیں:سچن تنڈولکر کا کشمیر دورہ ختم ہونے سے میری امیدیں ختم نہیں ہوئیں:عامر حسین

سچن تنڈولکر نے جمعرات کو کشمیر کے سرحدی علاقہ اوڑی میں مقامی باشندوں کے ساتھ گلی کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں سچن نے لکھا کہ "کرکٹ اینڈ کشمیر: ایک میچ جنت میں"۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details