اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے نارستان میں آر ایس ایس کی جانب سے عوامی رابطہ مہم - Lok Sabha Elections 2024

RSS holds public Outreach Programme ضلع پلوامہ کے ترال کے نارستان میں آر ایس ایس کی جانب سے عوام کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے رابطہ مہم کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے آر ایس ایس کی رابطہ مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

ترال کے نارستان میں آر ایس ایس کی جانب سے عوامی رابطہ مہم
ترال کے نارستان میں آر ایس ایس کی جانب سے عوامی رابطہ مہم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 5:44 PM IST

ترال کے نارستان میں آر ایس ایس کی جانب سے عوامی رابطہ مہم

ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے نارستان میں آر ایس ایس کی جانب سے سنگھٹن اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور خوشگوار بنانے کے ارادے سے رابطہ مہم کے نام سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر یوٹی جموں و کشمیر کے صدر عبل حسن بٹ، یوٹی کارڈنیٹر ملک ظہور، جنرل سیکٹری عالیہ پروین کے علاوہ کئی لیڈران موجود رہے۔ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس کے رہنماوں نے بتایا کہ وہ آنے والے لوک سبھاانتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سیاسی جماعت بی جے پی کو اپنا ووٹ دے کر اسے کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں ۔تاکہ ملک میں تعمیر، ترقی کا دور جاری رہے ۔پروگرام کے دوران لوگوں نے اپنے مسایل لیڈران کے سامنے رکھے.

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں بی جے پی رہنماوں کی اہم میٹبگ

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے یو ٹی صدر عبل حسن نے بتایا کہ کشمیر کے لوگوں نے ستر سال تک نیشنل، پی ڈی پی اور دیگر پارٹیوں کو آزمایا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ان پارٹیوں کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے۔ان پارٹیوں نے کشمیری عوام کے لئے کیا کیا ہے۔مودی جی جیت کر آئیں گے وادی کشمیر میں ترقی اور خوشحالی لائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details