بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے شیخ پل وترنہ میں واقع کھل کود کے میدان کو ڈمپنگ گراونڈ میں تبدیل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔شیخ پل وترنہ اور اس کے آس پاس کے گاوں کے رہنے والے سینکڑوں مقامی نوجوان کرکٹ یا فٹ بال کھیلنے کے لئے اس میدان میں آتے تھے۔ لیکن جب سے میدان کو ڈمپنگ گراونڈ میں تبدیل کیا گیا اس وقت سے یہاں بچے کھیلنے کے لئے نہیں آتے ہیں۔
اس کی سب سے بڑی وجہ محکمہ رورل ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ کی ناقص پلاننگ یا اپنی من مانی ہے۔ محکمہ کی جانب سے آس پاس کے کئی علاقوں سے نکلنے والے روزانہ کچرے اور گندگی کو اسی گراونڈ میں ڈمپ کیاجاتا ہے۔آس پاس کے سینکڑوں بچوں اور نوجوانوں کو تفریح کا سامان مہیا کرتا تھا ۔ یہاں پر روزانہ ڈالی جانے والی اس گندگی اور اس کی بدبو کی وجہ سے آس پاس رہنے والے لوگوں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔