اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں خواتین میں بنیادی ضروریات کی تقسیم - Sanitary Napkins In Sopore - SANITARY NAPKINS IN SOPORE

Rouble Nagi Art foundation بارہمولہ کے سوپورکے بوہری پورہ میں روبل ناگی آرٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے سینیٹری نیپکن کی تقسیم اور ماہواری کی صفائی سے متعلق آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا ۔

سوپور میں سینیٹری نیپکن کی تقسیم
سوپور میں سینیٹری نیپکن کی تقسیم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 2:19 PM IST

سوپور میں سینیٹری نیپکن کی تقسیم

بارہمولہ:روبل ناگی آرٹ فاؤنڈیشن 2017 سے جموں و کشمیر میں کام کر رہی ہے، نے بوہری پورہ سوپور میں سینیٹری ڈسٹری بیوشن مہم کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھایا۔ خواتین کی صحت سے متعلق بیدار کرنے کی کوشش میں معلومامی پروگرام کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر 500 خواتین کے درمیان سینیٹری نیپکن تقسیم کیے گئے۔

بیداری مہم کی سربراہی معروف سماجی کارکن اور روبل ناگی آرٹ فاؤنڈیشن کی بانی محترمہ نے کی۔ روبل ناگی جس کا مقصد ضروری حفظان صحت کی مصنوعات تک رسائی میں خواتین کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔

سینیٹری مصنوعات کی تقسیم کے علاوہ، روبل ناگی نے خواتین کو بااختیار بنانے پر ایک تحریکی سیشن پیش کیا۔ اپنے متاثر کن الفاظ اور ذاتی سفر کے ذریعہ انہوں نے خواتین کو اپنے اہداف کے لیے جدوجہد کرنے، معاشرے میں اپنے حقوق پر زور دینے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔انھیں مالی طور پر خود مختار "آتمنیر بھر" بننے کی ترغیب دی۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں برفانی تودے گرنے کے واقعے سے بچنے کے لئے موک ڈرل کا اہتمام - Snow Avalanche Drill Programme

روبل ناگی آرٹ فاؤنڈیشن آرٹ کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے اپنے مشن کے لیے پرعزم ہے۔ سوپور کے بوہری پورہ میں سینیٹری تقسیم و بیداری مہم پورے خطے کی خواتین کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے فاؤنڈیشن کی لگن کا ثبوت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details