پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں رومشی نالہ پر کئی برسوں سے پل تعمیر کیا جارہا ہے۔ اگرچہ اس پل کے نہ ہونے سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں ایم ایل اے راجپورہ غلام محیدالدین میر نے راجپورہ حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے ساتھ اس پل کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ موقعے پر موجود محمکہ آر اینڈ بی کے افسران نے انہیں کام کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
ایم ایل اے نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس پل کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ عوام کو راحت ملے۔ اس سلسلے میں ایم ایل اے راجپورہ غلام محیدالدین میر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجپورہ حلقہ میں جتنے بھی ترقی منصوبے ہیں، ان پر جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رمشی نالہ پر پل کی تعمیر بحال، عوامی میں خوشی
انہوں نے کہا کہ رومشی نالہ پر زیر تعمیر پل کافی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ پل کئی علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کو بڈگام سے جوڑنے کا کام کرتا ہے لہٰذا اس کی تعمیر جلد مکمل ہونا بہت ہی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران نے یقین دلایا ہے کہ پل کو رواں سال کے آخری تک مکمل کرکے عوام کو وقف کر دیا جائے گا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
رہمو پل اس سال کے آخر تک مکمل کر کے عوام کے لیے وقف کر دیا جائے گا: رکن اسمبلی غلام محی الدین میر - MLA RAJPORA GHULAM MOHI UDDIN MIR
رکن اسمبلی غلام محی الدین میر نے رومشی نالہ پر زیر تعمیر پل کے کام کاج کا جائزہ لیا۔

رکن اسمبلی غلام محی الدین میر زیر تعمیر پل کا جائزہ لیتے ہوئے (ETV Bharat)
Published : Nov 17, 2024, 9:53 AM IST
|Updated : Nov 17, 2024, 10:34 AM IST
رکن اسمبلی غلام محی الدین میر زیر تعمیر پل کا جائزہ لیتے ہوئے (ETV Bharat)
Last Updated : Nov 17, 2024, 10:34 AM IST