اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری:شہری ہلاکت میں ملوث عسکریت پسند کے سر پر دس لاکھ روپیہ کا انعام - Rajouri killing - RAJOURI KILLING

جموں و کشمیر پولیس نے راجوری ضلع کے تھانہ منڈی علاقے کے کنڈا ٹاپ گاؤں میں ایک سرکاری ملازم کے قتل میں مشتبہ طور پر ملوث ہونے پر "ابو حمزہ" نامی غیر ملکی عسکریت پسند پر 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

reward of Rs 10 lakh announced
reward of Rs 10 lakh announced

By UNI (United News of India)

Published : Apr 24, 2024, 8:39 AM IST

جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے شاردا شریف علاقے میں پیر کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں عام شہری کی ہلاکت کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لشکر طیبہ کے عسکریت پسند نے سرکاری ملازم کا قتل کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملوث عسکریت پسند کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے والے کو دس لاکھ روپیہ انعام دیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق راجوری کے شاردا شریف علاقے میں پیر کی شام عسکریت پسند ٹریٹوریل آرمی جوان کے گھرمیں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار کا بھائی گولیاں لگنے سے شدید طور پر زخمی ہوا اور بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی جس کے دوران پتہ چلا کہ لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسند جس کی شناخت ابو حمزہ کے بطور کی گئی ہے نے سرکاری ملازم کا قتل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملوث عسکریت پسند کے بارے میں جو کوئی بھی جانکاری فراہم کرئے گا اس کو دس لاکھ روپیہ انعام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: راجوری میں فائرنگ اور دھماکہ کے بعد افراتفری پھیل گئی، زخمیوں کا بیان

پولیس نے بتایا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ تاکہ حملہ آوروں کو جلدازجلد انجام تک پہنچایا جاسکے۔ واضح رہے کہ اس ہلاکت پر مختلف سیاسی رہنماوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details