اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کپوارہ میں ایک عمارت کو آگ لگانے کے الزام میں دو افراد گرفتار:پولیس

Fire Set For Insurance Claim پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے انشورنس کمپنی سے دھوکہ دہی سے رقم حاصل کرنے کی نیت سے عمارت کو آگ لگائی۔ یاد رہے آتشزدگی کے اس واقعے میں ایک غیر مقامی رہائشی ہلاک ہوگیا تھا۔

Etv Bharatrestaurant-set-ablaze-in-kupwara-for-insurance-claim-two-arrested-police
کپوارہ میں ریسٹورنٹ میں از خود آگ لگانے کے الزام میں دو افراد گرفتار: پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 4:59 PM IST

Updated : Mar 14, 2024, 8:40 PM IST

کپوارہ میں ایک عمارت کو آگ لگانے کے الزام میں دو افراد گرفتار:پولیس

سرینگر: کپوارہ ضلع کے بٹرگام علاقے میں دو مقامی افراد کو مبینہ طور پر ایک عمارت کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے آتشزدگی کے اس واقعے میں ایک غیر مقامی باشندہ ہلاک ہوا تھا، جس کی شناخت بہار کے محمد فیروز عالم ولد تیمور عالم کے طور ہوئی تھی۔

ایس ایس پی کپوارہ شوبھت سکسینہ نے آج ایک پریس کانفرنس میں اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ کہ سال رواں کی 3 اور 4 مارچ کی درمیانی شب کپوارہ کے بٹرگام علاقے میں آتشزدگی کا ایک بھیانک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ثناء اللہ میر ولد مختار میر ساکن بٹر گام کی کمرشل عمارت کو آگ لگ گئی اور اس واقعے میں محمد فیروز عالم ولد تیمور عالم ساکن چار یار بہار کی موت واقع ہوئی۔


انہوں نے کہا کہ واقعے میں پولیس اسٹیشن کپوارہ نے سی آر پی سی کے دفعہ 174 کے تحت کارروائیاں شروع کیں۔


ایس ایس پی نے کہا گیا کہ بعد ازاں تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ آگ ابرار احمد بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکن بٹر گام اور ذاکر احمد بٹ ولد محمد افضل بٹ ساکن گلگام نے دانستہ طور پر لگا دی تھی'۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں آئی پی سی کی دفعات 302، 436، 420 اور 120B کے تحت ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 54/2024 درج کیا گیا۔


ایس ایس پی کپوارہ نے کہا کہ دونوں ملزموں نے جموں وکشمیر سے فرار ہو کر پنجاب میں پناہ لی ہوئی تھی جہاں سے ان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنے کے لئے کپوارہ واپس لایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سرینگر میں بھیانک آتشزدگی،مکان مالک جاں بحق،6 رہائشی مکان تباہ

انہوں نے کہا پوچھ تاچھ کے دوران ملزموں نے جرم کا اعتراف کیا کہ انہوں نے انشورنش کمپنی سے دھوکہ دہی سے رقم حاصل کرنے کے ارادے سے اس عمارت کو آگ لگا دی'۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کپوارہ کی نگرانی میں ایس ایچ او کپوارہ کی ایک ٹیم اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated : Mar 14, 2024, 8:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details