ترال(پلوامہ):رمضان المبارک کے ان متبرک ایام میں بھی ترال علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی کو لے کر عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے اور اس حوالے سے کئی ایک دیہات میں لوگ شکایات کر رہے ہیں۔
ادھر آج نائیک محلہ ترال کی خواتین نے علاقے میں ٹرانسفارمر کی بار بار کی خرابی کے کو لیکر محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین ترال نودل روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی نقل وحمل کو مسدود کیا۔ احتجاجی علاقے میں نئے اور اعلی صلاحیت والے بجلی ٹرانسفر کا مطالبہ کر رہے تھے کیونکہ بار بار فیس میں اضافے کے باوجود انہیں برقی رو کے حوالے سے پریشانیوں کا سامنا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے احتجاجی خواتین نے کہا کہ بستی کا ٹرانسفامر بار بار خراب ہوتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں پریشانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خرابیوں کے باوجود بھی ایک ہی ٹرانسفارمر کو بار بار نصب کرتا ہے، جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔