اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کوکرناگ کے لارنو کے باشندوں کا پل کو از سر نو تعمیر کرنے کا مطالبہ - Demands Construction Of New Bridge - DEMANDS CONSTRUCTION OF NEW BRIDGE

Demand Of New Bridge On Nala Brenhi At Larnoo: اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے لارنو کے باشندوں نے پل کو از سر نو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پل کی حالت بہت خراب ہے۔ کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ انتظامیہ کو اس پل کو از سرنو تعمیر کرانے کے لیے ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

کوکرناگ کے لارنو کے باشندوں کا پل کو از سر نو تعمیر کرنے کا مطالبہ
کوکرناگ کے لارنو کے باشندوں کا پل کو از سر نو تعمیر کرنے کا مطالبہ (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 5:08 PM IST

کوکرناگ کے لارنو کے باشندوں کا پل کو از سر نو تعمیر کرنے کا مطالبہ (etv bharat)

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے لارنو اور اس سے ملحقہ علاقوں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ نالہ برنگی پر قائم پل خستہ حال ہے۔ اس سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حالانکہ مرکزی معاونت والی اسکیم پردھان منتری گرام سڑک یوجنا نے علاقے میں کئی سال قبل لوگوں کی آمدورفت کے لئے نالہ برنگی پر لوہے کا پل تعمیر کیا گیا تھا٬ تاہم مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت کے باعث مذکورہ پل کمزور ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 سے زائد علاقوں کے باشندے اس پل سے گزرتے ہیں۔ ڈرائیوروں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پل کی حالت بہت خراب ہے۔کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

مقامی باشندوں کا مزید کا کہنا ہے کہ آئے روز میڈیا کے ذریعہ مذکورہ پل کی خستہ حالت سے متعلق جانکاری ارباب اقتدار تک پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمے بھی پل کی بار بار مرمت کرنے کے اقدامات اٹھاتے رہے ہیں٬ تاہم پل پر مال بردار گاڑیوں کی آمد رفت سے اس کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کلرک کی ’غلطی‘ نے شہری کو چھ سال ملازمت سے دور رکھا

نمائندے نے پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئر سید اشفاق احمد سے پل کے مسئلے کو لے کر فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے نمائندے کو یقین دلایا کہ مذکورہ پل کی موجودہ حالت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details