اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اڈہال کھارپورہ علاقے کے باشندوں کا راشن دکان عدم کی دستیانی کے خلاف احتجاج - anantnag

اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں قائم اڈہال کھارپورہ علاقے کے باشندوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں راشن لینے کےلئے کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ انہیں کئی دہائیوں سے راشن گھاٹ سے محروم رکھا گیا ہے۔

اڈہال کھارپورہ علاقے کے باشندوں کا راشن دکان عدم کی دستیانی کے خلاف احتجاج
اڈہال کھارپورہ علاقے کے باشندوں کا راشن دکان عدم کی دستیانی کے خلاف احتجاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 7:16 PM IST

اڈہال کھارپورہ علاقے کے باشندوں کا راشن دکان عدم کی دستیانی کے خلاف احتجاج

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کےکوکرناگ کے اڈہال کھارپورہ علاقے میں راشن دکان نہیں ہونے کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی باشندوں کو راشن کے لئے کئی کیلو میٹر کی دوری طے کرنی پڑتی ہے۔اس سے ان کی پریشانیاں مزید بڑھ جاتی ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ جب بھی یہ راشن حاصل کرتے ہیں تو انہیں اناج کی بوریاں اپنے کندھوں پر اٹھا کر کئی کلومیٹر کی مسافت کو طے کرنا پڑتا ہے۔ پہاڑی راستہ ہونے کی وجہ سے انہیں عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انتظامیہ سے اس گاوں میں راشن کی دکان کھولنے کا مطالبہ کیا گیا لیکن ان کی اپیل کو کبھی اہمیت نہیں دی گئی

یہ بھی پڑھیں:ترال میں پانچویں روز بھی بجلی فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج

اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت نے فون پر محکمہ امور صارفین کے ٹی ایس او محمد رمضان سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم علاقے کا جائزہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ کا لائحہ عمل طے ہوا ہے کہ جہاں کنہیں بھی 200 سے زائد کمبے ہو تو وہاں راشن گھاٹ کا ہونا لازمی ہے،

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details