ترال:گذشتہ روز سہ پہر کو جنوبی کشمیر کے دور افتادہ علاقے کار مولہ ترال میں بادل پٹھنے کے بعد آئی طغیانی سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ جب کہ بادل پٹھنے کے بعد آئی طغیانی کی وجہ سے کار مولہ ناڈ کو جانے والی رابطہ سڑک خستہ حال ہوگئی۔ جب کہ پانی کے بہاؤ سے زمین کا کٹاو شروع ہو گیا۔
مکئی کی فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، جسے مقامی کسان خون کے آنسو رونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بادل پٹھنے کے بعد سیلابی صورت حال سے محمد سلیمان نام کے خانہ بدوش کا ڈیرہ اور کئی بکریاں غرقاب ہوگئی۔ اس حادثے کی وجہ سے مذکورہ خاندان کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے اور اس کے اہل و عیال کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔