ریشی پورہ میں پانی کے لیے جل شکتی محکمے کے خلاف احتجاج (ETV Bharat) اونتی پورہ (شبیر بٹ):جنوبی کشمیر کے ریشی پورہ اونتی پورہ کے لوگوں نے آج محکمہ جل شکتی کے خلاف ایک خاموش احتجاج کیا اور اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق ریشی پورہ اونتی پورہ میں گذشتہ کئی ہفتوں سے لوگوں کو جل شکتی محکمہ لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے اور لوگ تنگ آ کر آخرکار احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔مقامی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے کئی دنوں سے پینے کے پانی سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے انہیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مظاہرین نے بتایا کہ علاقے میں ایک فلٹریشن پلانٹ تو بہت پہلے تعمیر کیا گیا ہے لیکن وہ اکثر و بیشتر خراب رہتا ہے اور آلودہ پانی کی وجہ سے مقامی لوگ ہیپٹاٹس بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں، جب کہ گذشتہ کئی دنوں سے علاقے میں پانی کی ایک بوند بھی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کو پانی کے شدید بحران کا سامنا کیوں ہے؟
پلوامہ کے سونہبنجران علاقے میں عوام کو پینے کے پانی کی شدید قلّت کا سامنا
مقامی لوگوں نے کہا کہ انہوں نے محکمہ کے ذمہ داراں سے بار بار اپیل کی کہ ان کا یہ مسئلہ حل کیا جائے تاہم محکمہ کے افسران اب تک ان کے مطالبات پورا کرنے میں ناکام رہے، جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر اترنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے اب محکمہ کے اعلیٰ افسران سے مداخلات کی اپیل کی۔