پلوامہ (سید عادل مشتاق): جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے بعد عوامی اتحاد پارٹی یونٹ پلوامہ نے ضلع ہیڈ کوارٹر پلوامہ میں ورکرز کنونشن اور میٹنگ کا انعقاد کیا۔ پلوامہ میں عوامی اتحاد پارٹی ورکرز کنونشن کے دوران اے آئی پی کے کارگذار صدر غلام نبی شاہین، ضلع صدر پلوامہ محمد الطاف بٹ، ضلع صدر شوپیان راجہ وحید اور پارٹی کے دیگر سینئر ممبران موجود تھے اور مختلف سیاسی و سماجی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ریزرویشن پالیسی پر نظر ثانی کی جانی چاہیے: غلام نبی شاہین - RESERVATION POLICY
غلام نبی شاہین نے جموں و کشمیر کے اوپن میرٹ طلباء کے بہتر مستقبل کے لیے ریزرویشن پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔
![ریزرویشن پالیسی پر نظر ثانی کی جانی چاہیے: غلام نبی شاہین 24-2023 میں کشمیر میں جنگلی جانوروں نے 12 انسانی جانیں لی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/26-12-2024/1200-675-23194995-530-23194995-1735192914016.jpg)
Published : Dec 26, 2024, 12:45 PM IST
|Updated : Dec 26, 2024, 7:16 PM IST
پلوامہ میں اے آئی پی ورکرز کنونشن اور میٹنگ میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ضلع صدر اے آئی پی پلوامہ محمد الطاف بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید کو رہا کرے تاکہ وہ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے لوگوں کی آواز کو ہندوستان کی پارلیمنٹ میں پہنچا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے جو جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ وعدہ کیا ہے اسے پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا آج بھی عوام کو بجلی ،پانی جیسے بنیادی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:جموں و کشمیر کے اسپتالوں میں بے ہوشی کی دوا سے مریضوں کی جان کو خطرہ!
اے آئی پی کے قائم مقام صدر غلام نبی شاہین نے کہا کہ ریزرویشن پالیسی پر نظرثانی کی جانی چاہیے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے زمرے کے تناسب کے مطابق اسے معقول بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ریزرویشن پالیسی غیر منصفانہ ہے اور اگر اس پر نظرثانی نہ کی گئی تو مستقبل میں مہلک ثابت ہوگی۔