سری نگر: نیشنل کانفرنس (این سی) کے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی کی جانب سے ریزرویشن پالیسی تنازع پر سری نگر میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کی کال دی ہے۔ جس پر میر واعظ عمر فاروق نے حکام کی اجازت ملنے پر احتجاج میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں میر واعظ نے عمومی میرٹ کے زمرے پر منفی اثر ڈالنے کے لیے موجودہ ریزرویشن سسٹم پر تنقید کی اور اجازت ملنے پر جامع مسجد میں اس مسئلے کو اٹھانے کا وعدہ کیا۔
دریں اثنا، این سی ایم پی آغا روح اللہ نے گپکار میں چیف منسٹر عمر عبداللہ کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر پیر کو ہونے والے احتجاج میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ ریزرویشن پالیسی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، متعدد سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں نے، بشمول پی ڈی پی کے قانون ساز وحید پرہ، نے طلبہ کی انجمن کے زیر اہتمام احتجاج کی حمایت کی۔