اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

Updated : 4 hours ago

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پاکستان کے بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہوتے تو ہم آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف پیکج دیتے: راج ناتھ سنگھ - JK Assembly Elections 2024

راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز میں کہا کہ اگر پاکستان کے دوستانہ تعلقات ہوتے تو بھارت اسے آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف پیکج دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عرصے سے مالی امداد کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ پوری خبر پڑھیں...

JK Assembly Elections 2024
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ (Photo: ANI)

سری نگر: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو پاکستان کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھتا تو بھارت پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مانگے گئے پیکیج سے بڑا ریلیف پیکج دیتا۔

وزیر دفاع نے یہ باتیں بانڈی پورہ ضلع کے گریز اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے 2014-15 میں جموں و کشمیر کے لیے پی ایم نریندر مودی کے اعلان کردہ پی ایم ڈیولپمنٹ پیکیج کا حوالہ دیا۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مودی جی نے 2014-15 میں جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کیا تھا، جو اب 90 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے مانگی گئی رقم سے کہیں زیادہ ہے۔

بی جے پی لیڈر نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے اس بیان کا حوالہ دیا کہ ہم دوست بدل سکتے ہیں، لیکن پڑوسی نہیں بدل سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے پاکستانی دوستو، ہمارے درمیان تعلقات کشیدہ کیوں ہیں، ہم پڑوسی ہیں۔ لیکن اگر ہمارے تعلقات اچھے ہوتے تو ہم آئی ایم ایف سے زیادہ رقم دیتے۔

انہوں نے کہا کہ مرکز جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے فنڈز دیتا ہے، دوسری طرف پاکستان ایک عرصے سے مالی امداد کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کی فیکٹری چلانے کے لیے دوسرے ممالک سے پیسے مانگتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ جب سابق وزیر اعظم واجپائی کا وادی میں انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کی بحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا تب ہی کشمیر ایک بار پھر زمین پر جنت بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف دہشت گردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے والا پاکستان عالمی فورمز پر تنہا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جب بھی دہشت گردی کی تحقیقات کی ہیں ہم نے پاکستان کو اس میں ملوث پایا ہے۔ اگرچہ ملک کی حکومتوں نے پاکستان کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ دہشت گردوں کے کیمپ بند کر دے، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پاکستان مایوسی کا شکار ہے اور دوبارہ دہشت گردی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوں۔ لیکن بھارت اتنا مضبوط اور طاقتور ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر پاکستان کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ اگر پاکستان سے کوئی بھارت پر حملہ کرتا ہے تو ہم سرحد پار جا کر منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں وکشمیر میں انتخابی مہم کے دوران کھرگے بیمار پڑگئے، کہا جب تک وزیراعظم مودی کو اقتدار سے 'ہٹایا' نہیں جاتا، وہ نہیں مریں گے

جموں کشمیر انتخابات: محبوبہ مفتی نے حسن نصراللہ کے قتل کے خلاف احتجاجاً انتخابی مہم منسوخ کر دی

Last Updated : 4 hours ago

ABOUT THE AUTHOR

...view details