اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 24 فروری کو ادھمپور کا دورہ کریں گے - سکیورٹی صورتحال کشمیر

Rajnath Singh's Visit Jammu kashmir مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اپنے دورے کے دوران جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال،مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ لگنے والی ایل اے سی پر تازہ سکیورٹی صورتحال کے متعلق تفصیلی بریفنگ حاصل کریں گے۔

راجناتھ سنگھ
راجناتھ سنگھ

By UNI (United News of India)

Published : Feb 17, 2024, 3:20 PM IST

Updated : Feb 17, 2024, 3:25 PM IST

سرینگر: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 24 فروری کو جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کا دورہ کریں گے، جہاں وہ شمالی کمان ہیڈکوارٹرز پر کمان ہسپتال کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع اس موقع پر جموں وکشمیر کی تازہ صورتحال کے متعلق سینیئر فوجی کمانڈورں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'موصوف مرکزی وزیر اپنے اس دورے کے دوران جموں وکشمیر بالخصوص وادی کشمیر، لائن آف کنٹرول اور مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ لگنے والی حقیقی کنٹرول لائن پر تازہ سکیورٹی صورتحال کے متعلق تفصیلی بریفنگ حاصل کریں گے'۔


یاد رہے کہ یہ راج ناتھ سنگھ کا گذشتہ دو مہینوں کے دوران جموں وکشمیر کا دوسرا دورہ ہے اور آپ یونین ٹریٹری کا یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کے صرف 4 روز بعد کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم دورہ جموں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تیاریوں کا جائزہ لیا


بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی 20 فروری کو جموں کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے علاوہ کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور کئی نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

(یو این آئی)

Last Updated : Feb 17, 2024, 3:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details