اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کی کوشش، الیکشن کمیشن آف انڈیا

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم نے جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کی وہیں انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

جموں کشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کی کوشش، الیکشن کمیشن آف انڈیا
جموں کشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کی کوشش، الیکشن کمیشن آف انڈیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 6:21 PM IST

جموں کشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کی کوشش، الیکشن کمیشن آف انڈیا

سرینگر:الیکشن کمیشنر آف انڈیا راجیو کمار نے بدھ کے روز کہا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے میں تنظیم نو قانون، حدبندی اور ریزرویشن کی وجہ سے تاخیر ہوئی تاہم کمیشن کی کوشش ہے کہ انتخابات جلد از جلد منعقد ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کی اہمیت سے واقف ہیں اور اس لئے وہ سیکورٹی و دیگر اموارات کا جائزہ لے کر انتخابات منعقد کریں گے۔ تاہم کمیشن کی کوشش ہوگی کہ انتخابات جلد از جلد منعقد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹورل بانڈز کے متعلق جو اسٹیٹ بنک آف انڈیا نے تفصیلات جمع کی ہیں انکو لوگوں کے سامنے شیئر کیا جائے گا کیونکہ الیکشن کمیشن کا مقصد ہی ہے کہ الیکشن کی شفافیت کے متعلق عوام کے خدشات دور کیا جائے اور جلد ہی الیکٹورل بانڈز عوام کے سامنے لائے جائیں گے جوں ہی وہ انکی تفصیل دیکھیں گے، تاہم وقت کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں ووٹنگ شرح کو بڑھانے کے لئے کمیشن کئی اقدامات اٹھا رہی ہے، اور نئے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لئے مائل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کمیشن، گزشتہ دو روز سے جموں کشمیر کے دورے پر تھا جہاں انہوں نے سیاسی جماعتوں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ انتخابات کے متعلق جائزہ لیا۔ اس جائزے کی تفاصیل کی انہوں نے آج پریس کانفرنس میں وضاحت کی۔ یہ پریس کانفرنس آج جموں میں منعقد کی گئی تاہم اسے سرینگر میں بھی راست کیا گیا۔ پریس کانفرنس کے دوران راجیو کمار نے جموں کشمیر کے ووٹرس کو آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہندگان کی کل تعداد 89۰ 63 ہے جس میں مرد و خواتین ووٹرس کی تعداد لگ بھگ برابر ہیں۔

پولنگ سٹیشن کی تعداد 11629 ہے جن میں زیادہ تعداد دیہی علاقوں میں ہے۔ پولنگ بوتھس کی ویب کاسٹنگ بھی ہوگی جس کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے۔ بزرگ و معذور یا بیمار لوگوں کا ووٹ گھر سے بھی لیا جائے گا جس کے لئے عملہ اور سہولیت دستیاب رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن نے موبائل ایپ تیار کی ہے جس میں امیدواروں کی تفصیل اور اسکے متعلق تمام جانکاری ہوگی تاکہ ووٹرس کو امیدواروں کے متعلق مکمل جانکاری مل سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران کسی بھی غیر قانونی طریقے سے پیسے یا اور کوئی رشوت دینے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا جس کے لئے بارڈر، ائیر پورٹ یا شاہراہوں پر کڑی نگرانی رکھی جائے گی۔ راجیو کمار نے مزید کہا کہ ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پیز کو صاف ہدایت دی گئی ہے کہ ہر سیاسی جماعت کو یکساں طور الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے اور اگر کوئی شکایت ہوگی تو ڈی سی یا ایس پی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو سیکورٹی اور حفاظت کے مطابق سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:سرینگر میں چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا کی پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے خصوصی میٹنگ

الیکشن کمیشن نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی ووٹنگ میں حصہ داری کم رہی ہے اور ان سے اپیل کی جائے گی کہ وہ حصہ داری کو بڑھائیں۔ انکے لئے خصوصی پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ کمیشن نے مزید بتایا کہ پینتھرس پارٹی کے نمائندوں کو ملنے کی اجازت نہ دینے کہ وجہ یہ ہے کہ انکی پارٹی کے متعلق تنازعہ کھڑا ہوا ہے جو زیر سماعت ہے، تاہم تضاد ختم ہوتے ہی اس معاملے میں شفافیت آئے گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر میں سروس ووٹرس کی تعداد 76876 جن کے لئے پوسٹل بیلٹ کی سہولیت رکھی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details