جموں:کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے پونچھ کے سورنکوٹ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی بھائیوں کو آپس میں لڑاتی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا، بی جے پی-آر ایس ایس صرف جموں و کشمیر اور دیگر ریاستوں میں نفرت اور تشدد پھیلاتے ہیں۔ وہ صرف نفرت پھیلانا جانتے ہیں اور ان کی سیاست نفرت کی ہے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ نفرت کو نفرت سے ختم نہیں کیا جا سکتا بلکہ محبت سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ یہ نظریات کی لڑائی ہے، ایک طرف نفرت کی دکان ہے اور دوسری طرف محبت کی دکان ہے۔ ہم نے ہر ریاست میں محبت کی دکانیں کھول رکھی ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
نفرت کو نفرت سے مٹایا نہیں جا سکتا: راہل گاندھی کی بی جے پی، آر ایس ایس پر سخت تنقید - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024
2014 کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر میں 2024 میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اتحاد کے تحت یہاں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہوئی ہے۔ دوسرے مرحلہ کی انتخابی مہم کے اختتام پر کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ "بی جے پی-آر ایس ایس صرف جموں و کشمیر اور دیگر ریاستوں میں نفرت اور تشدد پھیلاتے ہیں۔ وہ صرف نفرت پھیلانا جانتے ہیں اور ان کی سیاست نفرت کی سیاست ہے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ نفرت کو نفرت سے نہیں بلکہ محبت سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔
Published : Sep 23, 2024, 2:37 PM IST
راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کا کام صرف نفرت پھیلانا ہے۔ نفرت کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا، 'یہ صاف نظر آرہا ہے کہ نریندر مودی جو پہلے تھے وہ آج نہیں ہیں۔ اپوزیشن ان سے جو بھی کرنا چاہتی ہے، ہم اسے کرواتے ہیں۔ وہ قانون لاتے ہیں لیکن جب ہم اس کے خلاف سختی سے کھڑے ہوتے ہیں تو قانون پاس نہیں ہوتا اور وہ نئے قانون لاتے ہیں۔ ان کا جو اعتماد پہلے تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے۔ ہم نے نریندر مودی کی نفسیات کو توڑا ہے۔
بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے راہل نے کہا کہ ہم نفرت پر محبت سے فتح حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نفرت کو نفرت سے نہیں تقسیم کرتے۔ پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے راہل نے کہا کہ ہندوستانی اتحاد نے پی ایم مودی کے غرور کو چکنا چور کردیا ہے۔ راہل نے مزید کہا کہ اس وقت مودی جی کا اعتماد کم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات 2024 میں ہم اکثریت حاصل کریں گے۔