پلوامہ (جموں کشمیر) :ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں زمین کھسکنے سے ایک رہائشی مکان اور اس کے کے متصل نجی کار کو بھی جزوی طور نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ مکین معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ متاثرین نے حکومت سے مکان کو ہوئے نقصان کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکیں دھنسنے، زمین کھسکنے اور مٹی کے تودے گر آنے کے واقعات پیش آئے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گر آئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔ ضلع کے لاجورہ علاقے میں دوران شب زمین کھسکنے کے سبب رئیس احمد نامی ایک شہری کے مکان اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے مکینوں کا دعویٰ ہے کہ وہ معجزاتی طور بچ نکلے۔