جموں:عسکریت پسندوں کے حملے کے خلاف راشٹریہ بجرنگ دل نے بس اسٹینڈ روڈ جموں کے قریب احتجاج کرکے پاکستان کا پتلا جلایا اور پاکستان مخلف نعرے لگائے۔ اس موقعے پر صدر راکیش بجرنگی نے کہا کہ جموں خطے میں عسکریت پسندوں کے واقعات کا گراف بڑھ رہا ہے جو تشویشناک ہے۔
کٹھوعہ کے بلور میں عسکریت پسندوں نے اتوار کو پولیس اور فوج پر تصادم آرائی کے دوران فائرنگ کی جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ ایک پولیس افسر ڈی ایس پی رینک اور اے ایس آئی زخمی ہوگئے۔
بجرنگ دل نے احتجاج کے دوران فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی، انجینئر رشید، عمر عبداللہ اور راہول گاندھی کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ دوسری جانب آج بھی جموں کشمیر پولیس فوج نے کٹھوا اور راجوری علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ساتھ اتوار کو تصادم آرائی کے بعد عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے تلاشی کاروائی تیز کی۔