پلوامہ : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ببہار علاقے لوگوں نے آج ریلوے پروجیکٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقے میں کافی کم زمینی ہے جس پر ایک ریلوے لائن بچھائی جانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو مستقبل میں ہمارے بچے خانہ بدوشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کئی سال قبل ہم نے سرکار کو فیلڈ اسٹیشن بونرہ کے لئے زمین دی تھی اور اب کچھ ہی زمین ہمارے علاقے میں بچی ہے جہاں پر اب ریلوے پروجیکٹ منصوبہ کے تحت سروئے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس ریلوے پروجیکٹ کی منتقل سے متعلق غور کریں اور اس کے لئے کوئی متبادل راستہ دیکھیں تاکہ اس علاقے کے لوگوں کو نقصان سے بچایا جاسکے۔