اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں، ’پولیس حراست‘ میں ہوئی نوجوان کی موت، اہل خانہ نے کیا احتجاج - Jammu Custodial Death

Police Beat Youth to Death in Jammu Family protest جموں کے بنتلاب علاقے کے باشندوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دوران حراست نوجوان کا زد و کوب کرکے اسے ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا۔

جموں، ’پولیس حراست‘ میں ہوئی نوجوان کی موت، اہل خانہ نے کیا احتجاج
جموں، ’پولیس حراست‘ میں ہوئی نوجوان کی موت، اہل خانہ نے کیا احتجاج (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 9:01 PM IST

جموں، ’پولیس حراست‘ میں ہوئی نوجوان کی موت، اہل خانہ نے کیا احتجاج (ETV Bharat)

جموں:جموں میں 27 سالہ شخص کی پر مبینہ طور پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگوں نے حکام سے غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزم افراد کو کڑی سزا دینے کی اپیل کی۔ جموں کے بنتلاب علاقے کی سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے متوفی کے اہل خانہ، اعزاہ و اقارب نے جموں پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

متوفی کے اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شوبم شرما نامی ایک 27سالہ نوجوان کو اپنے گھر کے قریب اس وقت پولیس نے حراست میں لے لیا جب و کرکٹ کھیل رہا تھا۔ لوگوں نے بتایا کہ پولیس بیان کے مطابق منشیات فروشوں کی تلاش میں پولیس علاقے میں تلاشی مہم چلا رہی تھی جس دوران انہوں نے شوبم کو حراست میں لیکر اس کی مار پیٹ کی۔ لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ’’پولیس نے شوبم کی اس قدر مار پیٹ کی کہ اس کی اسپتال میں دوران علاج موت واقع ہو گئی۔‘‘

احتجاج میں شامل آل انڈیا یوتھ کانگریس کے جنرل سیکریٹری، اودیو بھانو چب نے بتایا کہ ’’ایک نہتے نوجوان کو دن دھاڑے پولیس نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں۔‘‘ انہوں نے پولیس کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا: ’’جموں میں عسکریت پسندوں کے حملے روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، عسکری حملوں کو روکنے کے بجائے پولیس نہتے اور بے گناہ عوام پر اپنا غصہ اتار رہی ہے۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ سے اہلخانہ کو انصاف فراہم کرنے، قصورواروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ لواحقین کو معاوضہ دیے جانے کی بھی اپیل کی۔

مظاہرین نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔ ادھر، ایس ایس پی جموں، ڈاکٹر ونود کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے۔ جبکہ سیول انتظامیہ نے بھی تحقیقات شروع کی ہے اور تحقیقاتی رپورٹ جلد ہی منظر عام پر لائی جائے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:پولیس حراست میں نوجوان کی موت، محبوبہ مفتی نے کیا غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ - Youth Dies in Kashmir Police Custody

ABOUT THE AUTHOR

...view details