پلوامہ:ضلع پلوامہ کے رہمو کے آستان پورہ علاقے کے مقامی باشندوں نے آج محمکہ جل شکتی پلوامہ کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ علاقے میں پینے کے پانی کی مناسب سہولتیں نہیں ہیں۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے نیوہ پکھرپورہ سڑک کو کئی گھنٹوں تک بند کیا جبکہ پولیس نے بعد میں اس سڑک پر ٹریفک کی نقل وحرکت بحال کردی۔
مقامی باشندوں نے کہا کہ علاقے پچھلے کئی سالوں سے پینے کا پانی کا مطالبہ کررہا ہے لیکن آج تک اس فرہم ہی نیں کیا گیا جس کی وجہ سے ہم سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوگئے ہیں۔اس سلسلے میں محمد اشرف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 10 سالوں سے پانی کے لئے دفتروں کا چکر لگاتے رہے لیکن آج تک پینے کا پانی فراہم نہیں کیا گیا۔جبکہ ہمیں کئی کلومیٹر کا سفر طے کرکے پانی حاصل کرنے کے لئے جانا پڑتا ہیں۔