گاندربل(جموں و کشمیر): جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں چھ اشتہاری مجرموں جو سرحد پار پاک مقبوضہ کشمیر میں مقیم ہیں، کی غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کر لیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ گاندربل کے حکم کے تحت، نائب تحصیلدار کنگن نے گاندربل پولیس کے ہمراہ پولیس تھانہ کنگن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 82/2009 کے تحت 6 اشتہاری مجرموں جو غیر قانونی ہتھیاروں کی تربیت کیلئے پاکستان فرار ہوگئے ہیں، کی غیر منقولہ جائیدادوں کو منسلک کیا گیا ہے۔
منسلک جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ کے سروے نمبر 134 کے تحت 01 کنال 01 مرلہ زرعی اراضی،جس کا تعلق بشیر احمد بھٹ، سروے نمبر 185 کی معراج الدین شاہ کی 19.5 مرلہ زرعی زمین، اسی طرح سروے نمبر 988 کی فیاض احمد شاہ کی ایک کنال 6 مرلہ اراضی زمین منسلک کی گئی ہے۔