بارہمولہ:جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے بدھ کے روز زنگیر بیلٹ میں 10 مفرور افراد کی رہائش گاہوں پر نوٹس چسپاں کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر وہ 30 دن کے اندر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔
جن لوگوں کے گھروں پر یہ اعلانیہ احکامات چسپاں کیے گئے ہیں ان میں لطیف احمد وار ولد مختار وار، عاشق حسین وار ولد علی محمد وار، افروز احمد وار سلو محمد مقبول وار ساکن وارپورہ، سوپور، یوسف لون ولد ثناء اللہ لون بوٹنگو، بشیر احمد میر ولد سبحان میر ساکن ہروان، ارشاد احمد ریشی ولد علی محمد ریشی ساکن یمبلزاوری کا نام شامل ہے۔
ان کے علاوہ مفرور ملزمین میں غلام نبی شیخ ولد غنی شیخ ساکن، کرنکشیون، سوپور، جاوید احمد ڈوبھی ولد غلام نبی ڈوبھی، ساکن زلورہ، فاروق احمد بٹ ولد عبد الاحد بھٹ شامل ہیں۔ ان نوٹسز میں ملزمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر مجسٹریٹ کورٹ میں رپورٹ کریں، اگر ایسا نہیں کرتے ہیں تو ان کی جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔