منڈی: منڈی میں منعقدہ پروگرام کے دوران فوج کے افسران کی جانب سے نوجوانوں کو منشیات کے استعنال سے دور رکھنے اور معاشرے کو نشہ مکت بنانے کے حوالے سے اہم معلومات دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو نشہ کی بڑی لت سے دور رکھنے کے لیے والدین کو بھی بچوں پر کڑی نگرانی رکھنے کی ضروت ہے۔ تاکہ کوئی نوجوان منشیات میں ملوث نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یوتھ کو چاہیے کہ وہ کھیل کود و دیگر سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں جس سے یوتھ کی صحت اچھی اور تندرست رہے گی اور نشہ کی بری عادتوں سے دور رہیں گے۔ دوران پروگرام مختلف اسکولوں کے بچوں اور بچیوں کو بارڈر سیکیورٹی فورس 54 بٹالین کے کمانڈنٹ آفیسر دیش راج سنگھ کے ہاتھون دیگر فوج کے آفسران کی موجودگی میں ٹریک سوٹ اور اسکول کے بیگ تقسیم کیے گیے۔