اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گترو ترال میں آر ایس ایس سنگھٹن کی جانب سے پروگرام منعقد - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

ضلع پلوامہ کے ترال میں آرایس ایس سنگٹھن کی جانب سے آج ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں کئی لیڈران نے شرکت کی۔ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے لیڈران نے بتایا کہ وہ سیاست کرنے نہیں آیے ہیں بلکہ وہ عوامی مسائل کی جانکاری اور مرکزی اسکیموں کی عمل آوری کو دیکھنے کے لیے یہاں آیے ہیں۔ اور وہ چاہتے ہیں کہ یہاں کے لوگ ایماندار لیڈران کا انتخاب کریں اور ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں۔

گترو ترال میں آر ایس ایس سنگھٹن کی جانب سے پروگرام منعقد
گترو ترال میں آر ایس ایس سنگھٹن کی جانب سے پروگرام منعقد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 5:56 PM IST

گترو ترال میں آر ایس ایس سنگھٹن کی جانب سے پروگرام منعقد

گترو ترال (پلوامہ):آر ایس ایس سنگٹھن کی جانب سے آج گترو ترال میں ایک پبلک اوٹ ریچ پروگرام منقعد ہوا جس میں اسٹیٹ صدر عبل حسن بٹ ,یوٹی کوآرڈینٹر ملک ظہور، یوٹی جرنل سیکرٹری،
عالیہ پروین، ضلع صدر پلوامہ بشیر احمد لون اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے لیڈران نے بتایا کہ وہ سیاست کرنے نہیں آیے ہیں بلکہ وہ عوامی مسائل کی جانکاری اور مرکزی اسکیموں کی عمل آوری کو دیکھنے کے لیے یہاں آیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات میں شامل ہوکر عوام کو ایماندار امیدواروں کو جو عوام کا درد رکھتے ہوں، انکے مسلہ مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں، ایسے امیدواروں کو کامیاب بنانا چاہیے تاکہ ملک میں تعمیر ترقی کا دور جاری ہو سکے۔

پروگرام کے دوران لوگوں نے اپنے مسلے مسائل لیڈران کے سامنے رکھے اور ان لیڈران نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان مسائل کو وہ اعلی حکام تک پہچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہم لوگ بھی چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے سنگھٹن کے یو ٹی صدر عبل حسن بٹ نے بتایا کہ گزشتہ ستر برسوں کے دوران ترال علاقہ میں کبھی ترقی کا کام نہیں ہوا ہے اور آج انھیں یہ نظارہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ یہاں ایک اسکول میں گیارہ کلاسز کے لیے صرف تین ہی کمرے ہیں۔

یہاں پر اساتذہ کس طرح سے بچوں کو پڑھاتے ہونگے ہم اس کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ لیڈران کوئی بھی ہوں وہ عوام کے لئے کام کریں اور صوبہ و ملک کی ترقی کے لئے دل و جان سے محنت کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details