گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک بچے کے والد نے پرائیویٹ اسکولوں پر خلاف ضابطہ داخلہ فیس وصول کرنے کا الزام عائد کیا۔ بلال احمد نام کے ایک شخص نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی طرف سے بچوں سے داخلہ فیس نہ لینے کے حکم نامے کے باوجود گاندربل میں کچھ نامی گرامی نجی سکول والدین سے داخلہ فیس وصول کر رہے ہیں۔ شالہ بگ گاندربل سے تعلق رکھنے والے بلال احمد نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 'گاندربل میں قائم ایک نجی سکول میں ان کی بیٹی کو سکول میں داخل کرانے کے لئے 65 ہزار روپے داخلہ فیس کا مطالبہ کیا مگر انہوں نے دینے سے انکار کر دیا۔'
بلال کا دعویٰ ہے کہ 'سکول انتظامیہ نے ان کی بیٹی کے داخلہ کے لئے فارم اجراء کیا اور اس کی بیٹی کا انٹرویو بھی لیا جس میں اس کی بیٹی نے بہترین ظاہرہ کیا۔ لیکن سکول انتظامیہ نے ان کو فون کر کے 65 ہزار کا داخلہ فیس طلب کیا بلال نے اس سکول منتظمین کی آڈیوریکارڈنگ بھی سنائی جس میں اس سے داخلہ فیس لانے کو کہا گیا۔'
بلال نے کہا کہ 'اس نے داخلہ فیس دینے سے انکار کیا اور اس کی شکایت لکھ کے ڈائریکٹر ایجو کیشن جی این سکینہ ایتو جنہوں نے اسی دن یہ عہدہ سنبھالا تھا، ان کو دی۔' بلال نے یہ بات بھی کہی کہ ڈائریکٹر موصوف نے جواب میں کہا کہ ''آج کل تو سرکاری سکولوں میں بھی داخلہ فیس لیتے ہیں۔" بلال نے الزام عائد کیا کہ 'وادی میں نجی تعلیمی سیکٹر ایک بڑا کاروبار بن گیا ہے۔ یہاں آڈر تو اجراء کئے جاتے ہیں لیکن نافذ نہیں ہوتے۔