بڈگام، جموں و کشمیر:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں آج اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالیں جا رہے ہیں، ان انتخابات کے لیے انتخابی مہم پیر 23 ستمبر کو اپنے اختتام کو پہنچی، ضلع بڈگام 5 اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے۔ جن میں 27 نمبر حلقہ بڈگام، 28 نمبر حلقہ بیروہ، 29 نمبر حلقہ خانصاحب، 30 نمبر حلقہ چرار شریف اور 31 نمبر حلقہ چاڈورہ شامل ہیں۔ ان پانچ نشستوں پر کل ووٹروں کی تعداد 511864 ہے۔ جس میں 259688 مرد ووٹرز اور 252163 خواتین ووٹرز شامل ہیں جب کہ 13 ٹرانسجینڈر ووٹر بھی ہیں۔
25.78 لاکھ ووٹوں کے لیے 239 امیدوار میدان میں ہیں
بڈگام اسمبلی حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 125605 ہے۔ جس میں 63540 مرد اور 62064 خواتین اور 1 تیسرا جنس (ٹرانسجینڈر) ووٹر بھی شامل ہے۔ بیروہ اسمبلی حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 98371 ہے۔ جس میں 50215 مرد اور 48152 خواتین جب کہ 4 ٹرانسجینڈر ووٹر شامل ہیں۔ جب کہ خانصاحب اسمبلی حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 94319 ہے۔ جس میں 48269 مرد اور 46046 خواتین اور 4 تیسرے جنس (ٹرانسجینڈر) کے ووٹر شامل ہیں۔
اسی طرح چرار شریف اسمبلی حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 104734 ہے۔ جس میں 53208 مرد اور 52523 خواتین اور 3 ٹرانسجینڈر ووٹر شامل ہیں۔ چاڈورہ اسمبلی حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 88835 ہے۔ جس میں مرد 44456 اور خواتین 44378 اور 1 تیسرا جنس (ٹرانسجینڈر) ووٹر شامل ہیں۔
26 اسمبلی حلقوں سے 239 امیدوار میدان میں
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کل 329 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے جب کہ ان میں سے 62 مسترد ہوئے اور 27 افراد نے اپنے کاغذات واپس لے لیے۔ اس وقت 26 اسمبلی حلقوں سے 239 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن میں سری نگر کے آٹھ، راجوری اور بڈگام میں پانچ پانچ اور پونچھ اور ریاسی میں تین تین امیدوار شامل ہیں۔ تاہم، گاندربل میں بدھ کو صرف دو اسمبلی حلقوں میں انتخابات ہو رہے ہیں۔
جموں و کشمیر کے چھ اضلاع میں بدھ کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں، کل 25,78,099 ووٹرز اپنے ووٹ سے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ووٹرز میں 13,12,730 لاکھ مرد ووٹرز، 12,65,316 لاکھ خواتین ووٹرز اور 53 تیسری جنس (ٹرانسجینڈر) کے ووٹرز شامل ہیں۔ 18 سے 19 سال کی عمر کے تقریباً 1,20,612 لاکھ ووٹر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ ان میں سے 11,294 مرد اور 10,065 خواتین پہلی بار ووٹرز ہیں۔