اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن ضلع میں پولنگ جاری، ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں - JK Assembly Elections 2024

رامبن ضلع میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ جہاں جگہ جگہ ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ رامبن اسمبلی حلقہ میں دوپہر ایک بجے تک 50.56 فیصد سے زائد پولنگ کا قیاس لگایا گیا ہے۔

Polling continued in Ramban district, long queues of voters were seen
رامبن ضلع میں پولنگ جاری، ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 2:02 PM IST

رامبن:جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں، جہاں اس سلسلہ میں ضلع رامبن کے مختلف علاقوں میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے، جہاں ووٹروں کی خاصی تعداد دیکھی جا رہی ہے۔ جگہ جگہ لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ رامبن اسمبلی حلقہ میں ضلع گیارہ بجے تک 11 فیصد ووٹ پول ہوئے ہیں جب کہ بانہال اسمبلی حلقہ میں 8.60 فیصدی ووٹ ڈالے گئے تھے۔ دو اسمبلی حلقوں رامبن اور بانہال کے دور دراز علاقوں میں اسمبلی انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان پولنگ پارٹیوں کو جھنڈی دکھا کر آج صبح روانہ کیا گیا تھا۔

رامبن ضلع میں پولنگ جاری، ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں (ETV Bharat Urdu)

ووٹنگ کے عمل کو صاف و شفاف بنانے کے لیے ضلع رامبن میں 365 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اسمبلی حلقہ نمبر 54 رامبن میں 174 پولنگ اسٹیشن اور اسمبلی حلقہ نمبر 55 بانہال میں 194 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے وہاں سخت سکیورٹی ضلع رامبن کے دونوں حلقوں میں کل 2,24,195 ووٹرس ہیں۔ جن میں 1,16,009 مرد اور 1,16,009 خواتین ہیں۔ اسمبلی حلقہ رامبن میں کل 98,099 ووٹرس ہیں۔ جن میں 50,982 مرد اور 47,116 خواتین ہیں۔ جب کہ اسمبلی حلقہ بانہال میں کل 1,26,096 ووٹر ہیں جن میں 65,027 مرد ہیں، جب کہ 61069 خواتین ہیں۔

رامبن ضلع میں پولنگ جاری، ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں (ETV Bharat Urdu)
یہ بھی پڑھیں:
ہم استحصالی سیاسی قوتوں کو یہاں راج نہیں کرنے دیں گے اور کشمیریوں کی بات کریں گے، انجینئر رشید - JK Assembly Elections 2024
یہ بھی پڑھیں:
پی ڈی پی کے بغیر کوئی حکومت نہیں بن پائے گئی: وحید الرحمان پرہ - JK Assembly Elections 2024

ABOUT THE AUTHOR

...view details