اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سماجی رابطہ گاہ پر افواہ پھیلانے والا شخص پولیس گرفت میں - Rumour Monger Booked

Police registers FIR against an alleged rumour monger in pulwama پلوامہ پولیس نے سماجی رابطہ گاہ پر افواہ پھیلانے، عسکریت پسندی کو فروغ دینے اور امن و سکون میں مبینہ طور خلل ڈالنے والے ایک شہری کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

Police registers FIR against an alleged rumour monger in pulwama district of south kashmir
Police registers FIR against an alleged rumour monger in pulwama district of south kashmir

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 12:26 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پولیس اسٹیشن راجپورہ نے افواہ پھیلانے والے ایک شخص، جس کی شناخت سمیر احمد پرے ولد عبد الرشید پرے کے طور پر ہوئی ہے، کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس بیان کے مطابق سمیر احمد نے حال ہی میں اپنے جعلی فیس بک آئی ڈی (پیج) پر ایک عسکریت پسندی سے متعلق ایک پوسٹ اپ لوڈ کی تھی۔

پلوامہ پولیس کے بیان کے مطابق سمیر احمد نے پوسٹ میں اسلحہ اور گولہ بارود کی تصویر پوسٹ کرکے دعویٰ کیا تھا کہ پلوامہ سے ایک نیا نوجوان عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوا ہے۔ پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ سمیر احمد کے خلاف سوشل میڈیا پر عوامی امن و سکون میں خلل ڈالنے اور قابل اعتراض مواد اپلوڈ کرنے کی پاداش میں کیس درج کر لیا گیا۔

پولیس اسٹیشن راجپورہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 23/2024 u/s 505(b)/IPC درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ جموں کشمیر پولیس نے اس سے قبل بھی سماجی رابطہ گاہ خاص کر فیس بک پر غلط خبریں پھیلانے یا عسکریت پسندوں کی حمایت میں پوسٹ کرنے والے افراد کے خلاف کیس درج کرکے انہیں حراست میں میں لیا گیا ہے۔

جموں کشمیر پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی غلط مواد پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔ پولیس نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی شخص انٹرنیٹ پر غلط پوسٹ کرنے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام کلب کی نجکاری کی خبریں بے بنیاد: ڈی سی اننت ناگ

ABOUT THE AUTHOR

...view details