پلوامہ (سید عادل مشتاق):جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر پولیس اور مقامی لوگوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے علاقے کے لوگوں کے مطالبے پر ضلع پلوامہ کے آخری گاؤں سنگروانی میں ایک نئی پولیس چوکی قائم کی گئی۔ نئی قائم شدہ پولیس چوکی سنگروانی کا افتتاح ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج جاوید اقبال متو نے کیا۔
نئی قائم شدہ پولیس چوکی کی افتتاحی تقریب کے دوران سنگروانی اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی خدمت میں جموں و کشمیر پولیس کے کردار کو سراہا اور ان سے مزید مدد اور اچھے تعلقات کی امید ظاہر کی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کشمیر رینج جاوید اقبال متو نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اور جنوبی کشمیر کے لوگ ایک پرامن ماحول اور علاقے کی ترقی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور ایک خوشحال اور پرامن جموں و کشمیر کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پولیس چوکی سنگروانی پلوامہ کا افتتاح - POLICE POST INTEGRATED
جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سنگروانی گاؤں میں پولیس چوکی کا قیام عمل میں لایا گیا۔
![پولیس چوکی سنگروانی پلوامہ کا افتتاح پولیس چوکی سنگروانی پلوامہ کا افتتاح](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/30-01-2025/1200-675-23433688-thumbnail-16x9-fds.jpg)
پولیس چوکی سنگروانی پلوامہ کا افتتاح (etv bharat)
Published : Jan 30, 2025, 1:02 PM IST
|Updated : Jan 30, 2025, 5:56 PM IST
پولیس چوکی سنگروانی پلوامہ کا افتتاح (ETV BHARAT)
مزید پڑھیں:کشمیر کے لوگ چشموں کا پانی استعمال کرنا بند کر دیں، حکومت کی ہدایت، جانچ میں بیکٹیریا کا انکشاف
انہوں نے مزید کہا کہ یہ چوکی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہاں کے افسران عوام کی امیدوں پر کھڑے اترے گے۔ اور ہر وقت ان کی مدد کیلئے تیار رہیں گے۔
Last Updated : Jan 30, 2025, 5:56 PM IST