ترال (پلوامہ): سیوک ایکشن پروگرام کے تحت جموں و کشمیر پولیس نے آج گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ستورہ میں مضافاتی دیہات سے تعلق رکھنے والے طلبہ میں اسکول بیگ، جوتے اور دیگر چیزیں تقسیم کیے۔ اپنے خطاب میں ایس ڈی پی او ترال سہیل احمد ریشی نے بتایا کہ تعلیم ہی واحد ایسا ہتھیار ہے، جس سے تقدیر بدل سکتی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کو اپنا مقصود بنائیں، مقامی طلبہ اور والدین نے پولیس کی اس کوشش کی سراہنا کی ہے اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسے مزید پروگرام منعقد کیے جائیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ستورہ ترال میں اسکولی طلبہ میں کٹس تقسیم - school kits distributed - SCHOOL KITS DISTRIBUTED
School Kits Distributed Among Needy: سوک ایکشن پروگرام کے تحت ترال پولیس نے معاشی طور پر کمزور بچوں میں اسکول کٹس تقسیم کیں۔ اس حوالے سے پولیس نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ستورہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
Published : Mar 29, 2024, 3:49 PM IST
مزید پڑھیں:پولیس کی جانب سے پسماندہ خواتین کے بچوں میں اسکول کٹس اور کپڑے تقسیم
ہائیر سیکنڈری اسکول ستورہ کے پرنسپل ریاض احمد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے پولیس کے اس اقدام کی سراہنا کی اور کہا کہ اس علاقے میں زیادہ تر غریب لوگ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے آج سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ان ضرورت مند بچوں میں اسکولی کٹس تقسم کئے، جس میں بیگ، جوتے اور دیگر ضروری چیزیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا یہ اقدام ان والدین کے لیے بہتر مدد ثابت ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ وادی کشمیر میں سکیورٹی فورسز و جموں و کشمیر پولیس دور دراز علاقوں میں سیوک ایکشن پروگرامز منعقد کر رہے ہیں۔ ان پروگرامز کا مقصد سکیورٹی فورسز اور عوام کے درمیان بیتر تعلقات قائم کرنا ہے۔