اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں آٹھ عسکریت پسندوں کو اشتہاری مجرم قرار دیا گیا - POLICE ACTION AGAINST MILITANTS - POLICE ACTION AGAINST MILITANTS

ضلع بارہمولہ کے آٹھ عسکریت پسندوں کو عدالت نے اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔ یہ مجرمین کسی نہ کسی مقدمے میں ملوث ہیں۔ عدالت نے ان کو خود سپردگی کا حکم دیا ہے۔

proclaimed offenders
بارہمولہ میں آٹھ عسکریت پسندوں کو اشتہاری مجرم قرار دیا گیا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 9:49 AM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سب جج اُوڑی کی عدالت نے آٹھ (08) عسکریت پسند ہینڈلرز اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔ بارہمولہ پولیس کے ذریعہ اشتہاری مجرمین کی فہرست میں کنڈی برجالا کا محمد آزاد ولد شیر ولی میر، کنڈی برجالا کے ہی نصیر احمد ولد گل حیدر، جبلہ اڑی کا کریم دین ولد جمال دین، بڑا گوہالاں کا محمد حفیظ میر ولد سلیمان میر، سنگتنگ گوہالان کا میر احمد ولد نائیک محمد، دردکوٹ کا بشیر احمد ولد راج محمد اعوان، گوہلن کا رہنے والا شوکت احمد پاسوال ولد محمد شریف پوسوال اور سوہارا کا رہنے والا ⁠احد بھٹ ولد عبداللہ بھٹ کے نام شامل ہیں۔ یہ اشتہاری مجرمین کسی نہ کسی ایف آئی آر کا حصہ ہیں۔


جن عسکریت پسندوں کو اشتہاری مجرمین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے وہ اس وقت پاک مقبوضہ کشمیر، پاکستان میں ہیں اور مختلف عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ان آٹھ عسکریت پسندوں کے خلاف سیکشن 87 سی آر پی سی کے تحت عدالت سے اعلانیہ احکامات حاصل کیے گئے ہیں جنہیں ان کی رہائش گاہوں، عوامی مقامات پر چسپاں کر دیا گیا ہے جس میں عدالت کی ہدایت ہے کہ وہ خود سپردگی کر دیں۔ اس مہینے میں خود سپردگی نہیں کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سیکشن 88 سی آر پی سی کے تحت جائیداد کی قرق کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details