اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کےخلاف کی کاروائی - DRUG PEDDLERS

اونتی پورہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو پی ٹی آئی این ڈی پی سی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے گرفتار کرلیا ہے۔

اونتی پورہ پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کےخلاف کی کاروائی
اونتی پورہ پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کےخلاف کی کاروائی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2024, 11:13 AM IST

اونتی پورہ: جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں پولیس نے سب ڈویژن پامپور/ترال میں پی ٹی آئی این ڈی پی ایس PIT NDPS ایکٹ کے تحت دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی شناخت پولیس نے یاور یوسف صوفی ولد محمد یوسف صوفی ساکن کدلہ بل پامپور اور فیروز احمد چوپان ولد مشتاق احمد ساکن لرو جاگیر ترال کے بطور کی ہے دونوں منشیات فروشوں کو NDPS ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی سے نظر بندی کے باضابطہ احکامات حاصل کرنے کے بعد سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں رکھا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان منشیات فروشوں کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور وہ پامپور، ترال اور پولیس ضلع اونتی پورہ کے دیگر علاقوں کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث تھے۔

جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یہ یقین دلانا چاہیے کہ پولیس معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ہمارے معاشرے کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر جاری ہے۔

مزید پڑھیں: اونتی پورہ میں دو منشیات فروش گرفتار

حال ہی میں گاندربل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی میں سرعت لاتے ہوئے ایک منشیات فروش کو نشیلی اشیا سمیت پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ گنڈ کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ گنڈ کا رہائشی شمیم احمد کھٹانہ نے اپنے رہائشی مکان میں ممنوعہ چیز چھپائی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے ایک ایف آئی آر 2024/53 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن گنڈ میں درج کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details