اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ: منشیات فروش کی 15 لاکھ روپے کی غیر قانونی جائیداد ضبط - بارہمولہ

Police Attaches Property منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک خاتون منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا۔

بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی 15 لاکھ روپے کی غیر قانونی جائیداد ضبط
بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی 15 لاکھ روپے کی غیر قانونی جائیداد ضبط

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 1:04 PM IST

بارہمولہ:منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی جائیداد (ایک منزلہ رہائشی مکان جس کی مالیت تقریباً 15.00 لاکھ روپے ہے) ضبط کر لی ہے۔ ملزمہ نام افروزہ بیگم عرف عفری، زوجہ فیاض احمد ڈار، ساکنہ گنائی حمام کے طور پر کی گئی ہے اور فی الوقت وہ تریمگنڈ سوپور میں رہائش پذیر ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی NDPS ایکٹ کے 68-F (1) اور دفعہ 68-E کے تحت کی گئی تھی اور اس کا تعلق ایف آئی آر نمبر 238/2023 u/s 8/21 NDPS ایکٹ آف PS بارہمولہ سے ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش کے 15 لاکھ روپے مالیت کے ایک منزلہ رہائشی مکان کو قرق کر دیا گیا۔ بیان میں مذکورہ منیشات فروش کی شناخت افروزہ بیگم عرف افری زوجہ فیاض احمد ڈار ساکنہ گنائی حمام، موجودہ رہائش ترم گنڈ ہائی گام سوپور کے بطور کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں درج ایک کیس کے سلسلے میں انجام دی گئی۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروش کی طرف سے نشہ آور اور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ پٹن میں عسکریت پسند معاون گرفتار: پولیس

قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے مہینے یعنی ماہ جنوری کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 24 مقدمے درج کرکے تین منشیات فروشوں سمیت 39 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کی تحویل سے لاکھوں روپیوں کا نشہ آور مواد ضبط کیا۔ ضلع میں منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سال 2023 کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمے درج کر کے 464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details