اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق، پولیس - Drug Peddlers Property attached

Drug Peddlers Property Attached کولگام پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے یک منزلہ رہائشی مکان، جس کی مالیت تقریباً دس لاکھ 14 ہزار 8 سو 94 روپیے کو اٹیچ کیا ہے۔

Etv Bharatpolice-attaches-drug-peddlers-property-in-kulgam
کولگام میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق: پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 4:30 PM IST

سرینگر: منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے اس سلسلے میں ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کولگام پولیس نے غلام محمد میر عرف گل قصائی ولد محمد عبداللہ میر ساکن بوگام نامی بدنام زمانہ منشیات فروش کے قریب دس لاکھ 14 ہزار 8 سو 94 روپیے مالیت کے یک منزلہ رہائشی مکان کو قرق کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کولگام میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 166/2015 درج تھا۔


بیان میں کہا گیا کہ کولگام پولیس کی طرف سے تحقیقات کے دوران اس جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ: منشیات فروش کی 15 لاکھ روپے کی غیر قانونی جائیداد ضبط



ان کا کہنا تھا: 'یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروش کی طرف سے نشہ آور اور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی'۔

قابل ذکر ہے کہ پولیس نے سال رواں میں وادی کشمیر کے کئی اضلاع میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کئی منشیات فروشوں کی پراپرٹی کو اٹیچ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس طرح کی کارروائی سے منشیات فروشوں کے حوصلے پست ہوجائے گے اور منشیات کے کاربار میں کمی آسکتی ہے۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details