بارہمولہ (کوثر عرفات): جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں پولیس نے سماج سے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمین کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ہمدانیہ کالونی نیڈھل رفیع آباد میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایس ایچ او پی ایس پنزلہ انسپکٹر منظور احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے تین افراد کو روکا۔ ان کی تلاشی پر پولیس نے 122 گرام ممنوعہ چرس جیسا مادہ برآمد کیا۔ پولیس اسٹیشن پنزلہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 06/2025) درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
سوپور میں ایک ساتھ تین منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء بھی برآمد - DRUG PEDDLERS ARRESTED IN SOPORE
ضلع بارہمولہ میں سوپور پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا۔
Published : Feb 3, 2025, 12:24 PM IST
ملزمین کی شناخت عادل احمد لون ولد محمد رجب لون، محمد شفیع شیخ ولد غلام نبی شیخ اور سجاد احمد لون ولد محمد صادق لون نادیہال رفیع آباد کے رہائشی کے طور پر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں 4.258 کلوگرام منشیات ضبط، چار منشیات فروش گرفتار
سوپور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات یا دیگر جرائم سے متعلق کسی بھی جانکاری کو قریبی پولیس اسٹیشن کے ساتھ یا 112 ڈائل کرکے شیئر کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کمیونٹی سے منشیات کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار، چرس اور براون شوگر برآمد