جموں:وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کی صبح 9 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جموں پہنچیں گے۔ پارٹی قائدین اور کارکنان بوتھ سطح پر 2 لاکھ لوگوں کے ہجوم کو جمع کرنے کے مقصد سے میٹنگز کرنے میں مصروف ہیں۔سیکیورٹی ادارے اور متعلقہ محکمہ جلسے گاہ کے سیکیورٹی انتظامات سمیت دیگر انتظامات میں مصروف ہیں۔
سیکیورٹی اداروں نے ریلی کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔ ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ پورے گراؤنڈ کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ حکام وقتاً فوقتاً جلسہ گاہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ سکیورٹی انتظامات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ریلی کا وقت جمعہ کی صبح 9 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے جلسہ گاہ کے ساتھ ہیلی پیڈ بھی تیار کیا گیا ہے۔
وزیراعظم ریلی میں شرکت کے بعد یہاں سے واپس آئیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 12 اپریل کو ہی وزیر اعظم ملک کے دیگر حصوں میں تین ریلیوں میں شرکت کریں گے۔ اسی وجہ سے ادھم پور میں صبح 9 بجے پہلی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ گرمی کے باعث جلسہ گاہ میں 50 کنال اراضی پر خصوصی پنڈال تیار کیا جا رہا ہے، تاکہ بارش اور دھوپ سے کارکان بچ سکے۔ اس کے لئے واٹر پروف پنڈال تیار کیا جائے گا۔ ایمبولینس کے ساتھ ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم بھی ریلی کے مقام پر ہنگامی صورتحال کے لیے تعینات کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ کی جانب سے عید کی مبارکباد - EID UI FITR 2024
آگ لگنے جیسے واقعات سے بچنے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی تعینات کی جائیں گی۔ پینے کے پانی کا بھی خصوصی انتظام کیا جائے گا۔ جلسہ گاہ میں عام لوگوں، پارٹی عہدیداروں اور میڈیا اہلکاروں کے داخلے کے لیے الگ الگ انٹری پوائنٹس بنائے جا رہے ہیں۔ جہاں داخلے کی اجازت تفتیش کے بعد ہی دی جائے گی۔