اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ایم مودی کا دورۂ کشمیر آج، ریلی میں شرکت کیلئے لوگ بڑی تعداد میں بخشی اسٹیڈیم پہنچے - Viksit Bharat Viksit Jammu Kashmir

PM Modi Kashmir Visit: وزیر اعظم نریندر مودی آج کشمیر کے دورے پر رہیں گے۔ ان کے دورے کے پیش نظر سرینگر سمیت پوری وادی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ وہیں سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 'وکست بھارت وکست جموں کشمیر' پروگرام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جہاں وہ جموں و کشمیر کے لیے متعدد پروجکٹوں اور پروگراموں کا افتتاح کریں گے۔

پی ایم مودی
پی ایم مودی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 8:33 AM IST

Updated : Mar 7, 2024, 1:37 PM IST

سرینگر:وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سری نگر کے دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر وادی کشمیر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس موقعے پر وزیر اعظم سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 'وکست بھارت وکست جموں کشمیر' پروگرام میں شرکت کریں گے جہاں وہ جموں و کشمیر کی سیاحت اور زرعی معیشت کو فروغ دینے کے لیے متعدد پروجکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کی اس میگا ریلی میں شرکت کے لیے لوگ بڑی تعداد میں بخشی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ مودی کے دورے کے پیش نظر بالعموم وادی کشمیر اور بالخصوص پروگرام کے مقام بخشی اسٹیڈیم کے قرب و جوار میں سکیورٹی ہائی الرٹ پر رکھی گئی ہے۔

اس موقعے پر وزیر اعظم اس یونین ٹیریٹری کی زرعی معیشت کو فروغ دینے کے لیے تقریباً 5000 کروڑ روپے کی لاگت کے پروگرام 'ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام' کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پیلگریم ریجوینیشن اینڈ اسپرچوئل ہیریٹیج اگمنٹیشن ڈرائی اسکیم کے تحت 'حضرت بل مزار کی مربوط ترقی' سمیت شعبۂ سیاحت سے متعلق 1400 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں بھی کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ’’دیکھو اپنا دیش، عوام کی پسند کے سیاحتی مقام ‘‘ اور ’’چلو انڈیا گلوبل ڈائیسپورا‘‘ مہم بھی شروع کریں گے۔ وہ چیلنج بیسڈ ڈیسٹینیشن ڈیولپمنٹ (سی بی ڈی ڈی) اسکیم کے تحت منتخب کردہ سیاحتی مقامات کا بھی اعلان کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم، جموں و کشمیر کے تقریباً 1000 نئے سرکاری ملازمین میں تقرری نامہ تقسیم کریں گے۔ بخشی اسٹیڈیم میں پی ایم مودی کی میگا ریلی میں بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین شرکت کریں گے جو پروگرام میں شرکت کے لیے اپنے اپنے علاقوں سے روانہ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: نریندر مودی کشمیر میں متعدد تعمیراتی کاموں کا افتتاح کریں گے

سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں پی ایم مودی کے پروگرام میں کشمیر کے مختلف حصوں سے ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی فورسز پہلے سے ہی ہائی الرٹ پر ہیں۔ مختلف علاقوں میں ناکے لگائے ہیں۔ حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ بخشی اسٹیڈیم کی ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کا دورہ کشمیر، سرینگر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے وزیر اعظم مودی کا وادی کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ 20219 میں مودی زیرقیادت مرکزی حکومت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا اور سابقہ ریاست کو جموں و کشمیر اور لداخ کے نام سے مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ فی الوقت لوک سبھا انتخابات 2024 قریب ہیں اور اسی کے پیش نظر وزیر اعظم مودی مسلسل مختلف ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں اور مختلف پروجکٹوں کا اعلان کر رہے ہیں۔ وہیں اپوزیشن جماعتوں کا 'انڈیا' اتحاد بھی سرگرم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا دورہ سری نگر: پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ سینئر عہدیداروں کی اعلیٰ سطحی میٹنگیں

Last Updated : Mar 7, 2024, 1:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details