سرینگر:وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کشمیر کے اپنے یک روزہ دورے کے دوران جموں وکشمیر میں زرعی معیشت کو فروغ دینے کے لئے 5 ہزار کروڑ روپیوں کے اقدامات کا افتتاح کے علاوہ کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
انہوں نے سودیش درشن اور پرشاس( پیلگرم ریجوینیشن اینڈ سپریچول، ہیرٹیج آگمنٹیشن ڈرائیو) اسیکیوں کے تحت 14 سو کروڑ روپیوں کے شعبہ سیاحت سے متعلق کئی پرجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں 'حضرت بل مزار کی مربوط ترقی' کا پروجیکٹ بھی شامل ہے۔
وزیر اعظم نے قریب 43 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، جن سے ملک بھر میں زیارت گاہوں اور سیاحتی مقامات کی وسیع رینج تیار ہوگی۔ وہ وزیر اعظم کی سی بی ڈی ڈی اسکیم کے تحت منتخب 42 سیاحتی مقامات کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے چلینج پر مبنی ڈیسٹینیشن ڈیولپمنٹ (سی بی ڈی ڈی) اسکیم کے تحت منتخب کر دہ سیاحتی مقامات کا اعلان کیا اور 'دیکھو اپنا دیش عوام کی پسند کے سیاحتی مقام پول' اور 'چلو انڈیا گلوبل ڈائاسپورا' مہم کا بھی آغاز کیا۔