اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ایم دورہ کشمیر:سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات - سکیورٹی انتظامات

Modi Kashmir Visit وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر سرینگر سمیت وادی کے حساس علاقوں میں سکیورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔

pm-kashmir-visit-security-intensified-in-sringar-jammu-highway
Epm-kashmir-visit-security-intensified-in-sringar-jammu-highway

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 9:00 PM IST

پی ایم دورہ کشمیر:سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات

اننت ناگ:وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر سرینگر میں سکیورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔سرینگر کی سبھی اہم شاہراوں پر موبائیل چیک پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد کے موبائیل فون بھی چیک کئے جارہے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی جارہی ہیں، تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کوناکام بنایا جاسکے۔بخشی اسٹیڈیم کو پوری طرح سے سیل کیا گیا جبکہ اسٹیڈیم کے اردگرد علاقوں پر ڈرون کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔


ذرائع نے بتایا کہ شہر سرینگر میں سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

اس دوران سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ ڈرونز سے بھی نظر گزر رکھی جا رہی جا رہی ہے۔سرینگر جانے والے راستوں پر جگہ جگہ پر عارضی ناکے لگا کر نہ صرف گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے، بلکہ راہ گیروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔جموں کشمیر پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے علاوہ فوجی اہلکاروں کو اہم اور حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی 7مارچ کو سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ،اس جلسے میں زائد از ایک لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details