اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ ضلع انفارمیشن آفس کی طرف سے شجر کاری مہم - Plantation Drive In Pulwama

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں انفارمیشن آفس نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے عام لوگوں سے شجرکاری مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 12:47 PM IST

پلوامہ ضلع انفارمیشن آفس کی طرف سے شجر کاری مہم
پلوامہ ضلع انفارمیشن آفس کی طرف سے شجر کاری مہم (etv bharat)

پلوامہ ضلع انفارمیشن آفس کی طرف سے شجر کاری مہم (etv bharat)

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع انفارمیشن آفس کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ یہ تقریب ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس پلوامہ کے لان میں منعقد ہوئی اور اس میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پلوامہ وجیزا اور محکمہ اطلاعات کے افسران نے پرجوش شرکت کی۔

تقریب کے دوران ڈی آئی او وجیزہ نے ملک کی حفاطت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کو یاد کرنے اور ان کی عزت افزائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ یہ شجرکاری مہم ہمارے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک چھوٹا سا اشارہ ہے جنہوں نے ہماری قوم کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں درختوں کو لگا کر ہم نہ صرف قوم کے شہداء کی بہادری اور قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں بلکہ اپنی فلاح و بہبود میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں 'ایک پودا شہید کے نام' سے شجرکاری مہم

پودے لگانے کی مہم ضلع کی سوچھتا پکواڑا 2024 کے تحت جاری ہے تاکہ صحت مند ماحول میں تعاون کیا جا سکے۔ ڈی آئی او وجیزہ نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور سرسبز ماحول بنانے کے لئے تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں شجرکاری وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ لوگوں کو اس کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ عام لوگوں کو شجرکاری مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details