اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری: جل شکتی محکمہ کا ملازم پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا - راجوری میں پراسرار حالات

جموں کے راجوری ضلع کے درہال علاقہ میں جل شکتی محکمہ کا ایک ملازم پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ ملازم کی پراسرار حالت میں موت کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

جل شکتی محکمہ کا ملازم راجوری میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا
جل شکتی محکمہ کا ملازم راجوری میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 11:22 AM IST

جل شکتی محکمہ کا ملازم راجوری میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا

راجوری:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے سرحدی راجوری ضلع کے درہال علاقہ میں جل شکتی محکمہ کا ایک ملازم پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ ذرائع کےمطابق یہ ملازم گذشتہ روذ درہال کےکھوڑی علاقے میں اپنی ڈیوٹی کے لیے گیا تھا۔ اس کے بعد دیر شام تک گھر واپس نہ آنے پر گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی۔

تاہم کوئی بھی سراغ نہ ملنے کے بعد لواحقین نے پولیس تھانہ درہال میں رابطہ کیا جس کے بعد مقامی باشندوں و پولیس کی ایک ٹیم نے دیر رات تک علاقہ میں چھان بین کی تاہم اس شخص کا کوئی بھی سراغ نہ مل سکا۔ رات بھر پولیس و مقامی باشندوں کی طرف سے مختلف علاقوں کی چھان بین کی تاہم اس شخض کا کوئی پتہ نہ چلا۔ بعد ازاں صبح کے وقت درہال کے نزدیک اس شخص کی پراسرار حالت میں نعش پائی گی۔ اس کے بعد اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا گیا۔ پولیس کی ایک ٹیم نے موقعے پر پہنچ کر مقامی باشندوں کی مدد سے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے درہال کے سرکاری ہسپتال بھیجوانے کا انتظام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش گرفتار

لواحقین کےمطابق اس شخص کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔ اس کے باوجود اس شخص کے ساتھ ایسا ہوا ہے۔ لوگوں کی طرف سے انصاف کی مانگ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details