بارہمولہ: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے ہندوارہ اور کپوارہ میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ سجاد غنی لون کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد کارکنان میں جوش اور ولولہ پیدا ہوگیا۔ اور اس دوران ''مودی کا جو یار ہے غدار ہے، غدار ہے'' کے نعرے بلند کیے گئے ہیں۔
پیپلز کانفرنس کے صدر سجادغنی لون نے ہندوارہ میں اپنا نامزدگی کاغذات جمع ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کپوارہ کے لوگوں اور ان کی حمایت پر پورا بھروسہ ہے، اس بار لوگ اچھے سے جان گئے ہیں کہ میں کون ہوں۔ لون نے کہا ہے کہ ہر کشمیری ایجنٹ نہیں ہوتا۔ ایک دوسرے کے خلاف بولنے سے ہم بطور برادری کمزور ہوتے ہیں۔