جموں:سرینگر میں واقع محکمۂ موسمیات کے مطابق ریاست کے کچھ حصوں میں 6 جولائی تک موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔ یہ لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ کشمیر میں آنے والے مانسون کا زیادہ اثر نہیں ہو سکتا کیونکہ مانسون پیر پنجال کے رینج سے آگے نہیں بڑھا ہے۔
ساری دن کی گرمی کے بعد جموں میں جمعہ کی شام چھ بجے زبردست بارش ہوئی۔ تاہم دن میں نمی کا تناسب 72 رہا۔یہاں دن کا درجہ حرارت 34.3 ریکارڈ کیا گیا اور کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سیلسیس رہا۔ دن کا درجہ حرارت بانہال میں 30.4 ڈگری سیلسیس، بٹوٹ میں 26.8، کٹرا میں 30.7 اور بھدرواہ میں 33.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ادھم پور، ریاسی، راجوری، کٹرا سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ کشمیر میں گرمی، پارہ 34 سے 35 ڈگری رہا ہے۔