اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ کے ایمز علاقے میں تعمیرات کی اجازت نہیں دینے پر احتجاج - PROTES IN AWANTIPORA

اونتی پوری میں ایمس کو جانے ولی سڑک کے کنارے مکان اور دکان کی تعمیرات پابندی کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا۔

اونتی پورہ کے ایمز علاقے میں تعمیرات کی اجازت نہیں دینے پراحتجاج
اونتی پورہ کے ایمز علاقے میں تعمیرات کی اجازت نہیں دینے پراحتجاج (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2024, 11:36 AM IST

Updated : Nov 19, 2024, 2:21 PM IST

اونتی پورہ کے ایمز علاقے میں تعمیرات کی اجازت نہیں دینے پر احتجاج (ETV BHARAT)

اونتی پورہ:جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں زیر تعمیر AIMS کو جانے والی رابطہ سڑک پر 500 میٹر ارد گرد تعمیرات کر نے کی اجازت نہ دینے پر آج لوگوں نے رکن اسمبلی ترال رفیق احمد نائک اور پی ڈی پی لیڈر لطیف بٹ کی قیادت میں احتجاج کیا۔ مظاہرین 'ہم کیا چاہتے، انصاف چاہتے' کے نعرے بلند کر رہے تھے۔

لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ایمز ہسپتال کو جانے والی رابط سڑک کے اطراف پر مکانات اور دکانیں تعمیر کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ اونتی پورہ جو کہ ایک تاریخی قصبہ ہے، اس کے نشیبی علاقے میں سیلاب کا خطرہ لاحق رہتا ہے، جب کہ اس وقت کئی کنبے جو مکان بنانا چاہتے ہیں، اپنی ملکیتی زمین ہونے کے باوجود بھی مکانات تعمیر کرنے سے قاصر ہیں اور اس صورت حال میں عوام کا کہنا ہے کہ جائیں تو کہاں جائیں۔

مزید پڑھیں:منی پور تشدد: این پی پی نے بی جے پی زیرقیادت حکومت سے حمایت واپس لے لی

اس موقعے پر ممبر اسمبلی ترال نے بتایا کہ وہ بطور احتجاج یہ معاملہ حکام کی نوٹس میں لانا چاہتے ہیں اور کہا کہ اس حوالے سے انتظامیہ کو کوئی حل نکالنا ہی چاہیے۔ اس موقعے پر مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر سرکار نے ان کے مطالبے کو تسلیم نہیں کیا تو وہ قومی شاہراہ پر احتجاج کریں گے۔

Last Updated : Nov 19, 2024, 2:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details