پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قاضی گنڈ علاقے کے لوگوں پینے کے صاف پانی کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے کے لوگوں کو گھنٹوں تک پانی کی گاڑی کا انتظار کرنا پڑتا ہے تب انہیں پینے کا صاف پانی مل پاتا ہے۔
قاضی گنڈ علاقے کے لوگوں کے مطابق پچھلے چار سالوں سے انہوں اسی طرح کے مشکلات کا سامنا ہے اور آج تک انہیں صرف پینے کے پانی فراہمی کے حوالے سے یقین دہانے کرائی گئی جبکہ زمینی سطح پر کام نہیں کیا گیا۔ لوگوں کے مطابق اگرچہ علاقے کے کچھ حصے تک پائپ لائن بچھائی گئی لیکن پانی فراہم کرنے میں ابھی تک محمکہ جل شکتی ناکام ہے۔
اس سلسلے میں مقامی خواتین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور سرکار کی جانب سے ہمیں یقین دلایا گیا کہ پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا لیکن آج تک اس پر عمل نہیں کیا گیا۔