منڈی:پونچھ ضلع انتظامیہ کی جانب سے لوہیل بیلا تا ناگاناڑی سڑک کی تعمیر کے لیے ایک ڈی پی آر تیار کیا گیا۔ تاکہ اس دوردراز علاقہ میں سڑک کی سہولیات پہنچائی جا سکے۔بعد ازاں سڑک کا تعمیری کام محکمہ تعمیرات عامہ کے زیر اہتمام نبارڈ اسکیم کے تحت شروع کیا گیا۔ اس کا افتتاح چند ماہ قبل ڈی ڈی سی لورن ریاض بشیر ناز کے ہاتھوں کیا گیا تھا۔ واضع رہے ڈی پی آر کے مطابق سڑک لوہیل بیلا تا ناگاناڑی علاقہ بن کے راستے سے ہوتے ہوئے جانی تھی۔
لیکن جہاں سے سڑک کا تعمیری کام کیا جارہا ہے وہ جاری کردہ ڈی پی آر کے بلکل برعکس ہے۔ چونکہ مقامی لوگوں کے مطابق وہ براچھڑ کا مقام ہے۔ اس کو لیکر براچھڑ اور ناگاناڑی اور بن کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے براچھڑ سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف، مشتاق احمد، محمد شفیع و دیگر مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ جہاں سڑک کا تعمیری کام کیا جارہا ہے ۔