ترال:وادی کشمیر میں امسال زبردست گرمی پڑنے اور خشک سالی ہونے کی وجہ سے جہاں پینے کے پانی کہ قلت کے حوالے سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں وہیں وادی کے مختلف مقامات پر کھیت بھی سوکھ گئے۔ کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی درمیان وادی کے قرب وجوار میں لوگ بارشوں کے لیے نماز استسقاء ادا کی گئی۔ اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بھی گذشتہ روز نماز استسقاء ادا کی گئی۔ نماز استسقا کے صرف ایک دن بعد وادی کے مختلف خطوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں لمبے عرصے سے بارش نہ ہونے اور شدید گرمی سے نجات کے لئے گذشتہ روز آثار شریف کوثر بل ترال میں نماز استسقاء ادا کی گئی۔ نماز کی پیشوائی مولانا سھیل احمد قادری نے انجام دی۔ اس موقع پر مقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز میں شرکت کی جس کے بعد رحمت باراں کے لیے رقت آمیز دعائیں مانگی گئی۔اللہ تعالی سے بارشوں کے نزول کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان دعاؤں کو جلد شرف قبولیت بھی مل گئی۔ آج وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں بارشیں ہوئیں۔